آق پارٹی ترک عوام کا مستقبل ہے: صدر ایردوان

0 156

آق پارٹی

صدر ایردوان نے ترابزون میں صوبائی مشاورتی کونسل سے خطاب کے دوران 14 اگست کو پارٹی کا 16 واں یوم تاسیس منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آق پارٹی جو کے اپنے قیام کے 14 مہینے بعد اقتدار میں آئی اور آج تک برسر اقتدار ہے، ہم اپنے سیاسی سفر کے دوران پارٹی کی شناخت کو مزید مضبوط کرنے کی کوشش کرتے آئے ہیں اور ہمارا طویل المدت اقتدار میں رہنے کی وجہ ہمارا اوّلوالعزم اورہر وقت بہتری کی جانب گامزن ہونا ہے۔
صدر ایردوان نے کہا کہ ہمیں ہمیشہ اس بات کا ادراک رہا ہے کہ تبدیلی ایک نا گزیر امر ہے، ہمیں یہ برداشت نہیں کرسکتے کہ پارٹی کے صفوں میں خدمات سر انجام دینے والوں کی غلطیاں اور کوتاہیاں پارٹی کو اور پارٹی کے نصب العین کو نقصان پہنچائیں، انہوں نےکہا کہ ہماری پارٹی میں ان لوگوں کے لئے جگہ نہیں جن کے عوام کے ساتھ تعلقات کمزور ہوچکے ہوں یا جو ذاتی مفادات کو مقدم رکھتے ہوں یا پھر وہ جو ملک دشمن عناصر کے ساتھ وابستگی رکھتے ہوں کیونکہ آق پارٹی ترکی کی پہچان ہے اور آق پارٹی ترک عوام کا مستقبل ہے۔
میں نے اپنی 40 سالہ سیاسی زندگی میں دیکھا ہے کہ ذرائع جیسے کہ میڈیا ، سوشل میڈیا اور اشاعتی مواد تو کچھ حد تک موثر ہیں لیکن حتمی نتیجہ بہر حال آپ کو فرد تک زاتی رسائی سے ہی ملے گا، اور میں نے دیکھا ہے کہ ہماری اکثر تنظیمی ساتھیوں نے لوگوں سے ذاتی طور پر رابطہ کرنے کی افادیت کو فراموش کرچکے ہیں اور اپنے اور لوگوں کے درمیان ایک خلیج حائل کردی ہے۔ ہمیں تکبر اور رعونت کی سیاست سے ہر صورت دور رہنا ہے۔
ہم ہر سال  کی طرح 26 اگست کو چناکلے کو آحترام کے ساتھ یاد کریں گے
میں 26 اگست کو ملازگرٹ جاؤں گا جہاں ہمارے آباو اجداد نے تاریخ رقم کی اور ہم ہر سال 26 اگست کو چناکلے کی طرح یاد کریں گے۔ ہم نے اپنے جن اہداف کا مختلف تاریخوں پر تکمیل کا جو تعین کیا ہوا ہے ان کے تکمیل کے لئے ہمیں ابھی سا کام شروع کرنا ہے۔
2019 کے انتخابات ہمارے لئے سب سے بڑا امتحان ہیں۔
انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کے وہ 2023 کے متعین کردہ ا اہداف کے حصول میں ضرور کامیاب ہوں گے۔  گزشتہ 15 سالوں میں ہم نے جو کامیابیاں حاصل کی ہیں وہ یقینا بہت اہمیت کی حامل ہیں مگر ہم اپنے اصل اہداف کے حصول سے ابھی کوسوں دور ہیں ، ہمیں اپنے کام میں سرعت پیدا کرنی ہے اور دن او رات ایک کرنا ہے۔ اس وقت ہمارے سامنے سب سے بڑا امتحان 2019 کے انتخابات ہیں۔
انہوں اس یقین کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں جو بڑے بڑے مسائل جیسے کی دہشت گردی کے خلاف جنگ اور معاشی بد حالی پر کافی حد تک قابو پالیا ہے۔ ہمارے خلاف مذموم عزائم رکھنے والے ہمیں ظاہری اور خفیہ دونوں طور پر نقصان پہنچانے کی کوشش کرینگیں۔ صدر ایردوان نے فیتو دہشت گرد تنظیم اور داعش کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم جہاں بھی بھاگو گے ہم تمھارا پیچھا نہیں چھوڑیں گے، جودی ، جبار، کوپیلی اور دیگر علاقوں میں ہماری بہادر افواج اور پولیس کے جانب سے جاری کارروائیوں اور دہشت گردی کے خلاف آپریشن کے نتیجے میں اس پورے علاقے میں امن قائم ہوگا اور خوشحالی آئیگی۔ ہر نئے پیدا ہونے والے بحران پر قابو پانے سے ہم نئے تجربات سے گزرتے ہیں جو ہماری صلاحتیوں میں اضافے کا باعث ہیں۔ ہم نے پی کے کے ، داعش اور فیتو جیسی دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیوں کو بڑی حد تک محدود کرنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔ ہم نے ترکی کے خلاف پس پردہ سازشوں میں ملوث کچھ مغربی ممالک اور دیگر عناصر کو بے نقاب کردیا ہے، دہشت گرز تنظیموں کے ساتھ اس گٹھ جوڑ کے خاتمے کے لئے ہماری جنگ جاری ہے۔

تبصرے
Loading...