آق پارٹی لوکل الیکشن کے لیے مہم جولائی میں شروع کرے گی

0 891

جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی (آق پارٹی) مارچ 2019ء میں ہونے والے مقامی انتخابات کے لئے مہم کا آغاز جولائی سے شروع کریں گے گزشتہ ہفتے پارٹی کے حکام  دو روزہ کیمپ میں جمع ہوئے جہاں مہم کا روڈ میپ تیار کیا گیا۔

روزنامہ ترکی کی رپورٹ کے مطابق، آق پارٹی نے گزشتہ ہفتے دو روزہ کیمپ منعقد کیا جس میں ممکن اقدامات اور 2019ء کے مقامی انتخابات کی مہم کس طرح کی جائے اس پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں، گزشتہ انتخابی مہموں کا جائزہ لیا گیا اور 2019ء کے مقامی انتخابات کے دوران حکمت عملی اور روڈ میپ پر بحث کی گئی۔ مارچ 2019ء کے مقامی انتخابات کے لئے، اس سال جولائی سے کام شروع کرنے کا مشورہ دیا گیا۔

صدر جمہوریہ ترکی اور آق پارٹی کے چیئرمین رجب طیب ایردوان نے پارٹی ورکرز سے کہا کہ وہ لوگوں کی ضروریات اور درخواستوں کے مطابق کام کریں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ پارٹی کے نوجوانوں اور خواتین اس مہم کی مدت میں اہم کردار ادا کریں گے۔

آق پارٹی مقامی انتخابات کو بہت اہمیت دے رہی ہے کیونکہ پارٹی کے پرانے میئرز نے استنبول اور انقرہ سے استعفی دے دیا تھا تاکہ نئی جوان قیادت کی مدد سے کام کو زیادہ یکسوئی اور توجہ سے کیا جا سکے۔

حکمران جماعت نے سروے کروائے ہیں تاکہ وہ اس بات کا تعین کرسکے کہ شہریوں نے میئروں سے مطالبات کئے ہیں اور عوام کے میونسپلٹیوں بارے تصورات کی گہرائی معلوم کر سکے۔

آق پارٹی حکام نے زور دیا کہ میئرز بارے عوامی رائے پر غور کیا جائے گا اور آنے والے انتخابات کے لئے امیدواروں کے تعین میں یہ سروے اہم کردار ادا کریں گے۔

تبصرے
Loading...