آق پارٹی مزید 20 میئرشپ کے امیدواروں کا اعلان کرے گی

0 808

آق پارٹی نے آنے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے مزید 20 میئر شپ کے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے-

ترک صدر اور آق پارٹی کے چیئرمین رجب طیب ایردوان متوقعہ طور پر اپنی پارلیمانی پارٹی سے ہفتہ وار خطاب میں 10 میٹروپولیٹین میونسپلٹیز اور 10 صوبائی میونسپلٹیز کے لیے اپنی پارٹی کے امیدواران کے ناموں کا اعلان کریں گے-

ہفتہ کے روز رجب طیب ایردوان نے 40 صوبوں کے لیے اپنے میئرشپ کے امیدواروں کا اعلان کیا تھا تاہم تین اہم میٹروپولیٹن شہروں کے لیے امیدواروں کا نام نہیں دیا گیا تھا جس میں سیکولر پارٹی جمہوریت عوام پارٹی کے گڑھ ازمیر، ترکی کے دارلحکومت انقرہ اور استنبول شامل ہیں-

سابق وزیر اعظم ترکی بن علی یلدرم کا نام استنبول کی میئرشپ کے لیے زبان زد عام ہے- تاہم اس کا باقاعدہ اعلان آنے والے دنوں میں متوقع ہے-

دوسری طرح ایردوان کی اتحادی جماعت ملی حرکت پارٹی نے اعلان کیا ہے کہ وہ ازمیر، انقرہ اور استنبول میں صدر ایردوان کی طرف سے دئیے گئے امیدواروں کی حمایت کریں گے-

اپوزیشن کی حمایت کے بعد اس مرتبہ بھی آق پارٹی کے انقرہ اور استنبول سے جیتنے کے امکانات روشن ہیں جبکہ سیکولر پارٹی کے گڑھ ازمیر میں دھچکہ دینے کی پوزیشن میں ہے-

ترکی میں بلدیاتی انتخابات 31 مارچ 2019ء کو ہوں گے-

تبصرے
Loading...