ایردوان کی آق پارٹی نے پارلیمنٹ کے لیے اپنے امیدواروں کا اعلان کر دیا، نوجوانوں کی بہار

0 1,242

ترکی میں 24 جون کو ہونے والے قبل از وقت انتخابات کے لیے رجب طیب ایردوان کی آق پارٹی نے اپنے پارلیمانی امیدواران کا اعلان کر دیا ہے۔

آق پارٹی نے 600 امیدواران کا اعلان کیا ہے جو متناسب نمائندگی کے تحت کامیاب ہوں گے۔ ان امیدواروں میں 167 خواتین امیدوار ہیں جبکہ 57 ایسے امیدوار ہیں جن کی عمریں 25 سال سے کم ہیں۔ سب سے کم عمر امیدوار 18 سالہ ایلف نور بیرام ہیں جو ہائی اسکول کی طالبہ ہیں۔

ایلف نور بیرام، آق پارٹی کی کم عمر ترین امیدوار پارلیمنٹ

آٹھ امیدوار پارلیمنٹ جسمانی طور معذور ہیں جبکہ موجودہ پارلیمنٹ کے 167 امیدوار برقرار رکھے گئے ہیں۔ نئے امیدواروں میں موجود تمام وزراء بھی شامل ہیں جو عندیہ دیتے ہیں کہ آئندہ کیبنٹ میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ تاہم وزیر بننے کے لیے پارلیمنٹ کا ممبر شپ سے استعفیٰ لازم ہے۔

رپورٹ کے مطابق آق پارٹی کو 7343 درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔ سب سے زیادہ امیدوار بننے کے خواہشمند استنبول سے تھے جبکہ سب سے کم امیدوار تندجیلی سے تھے۔ رپورٹ کے مطابق 5205 درخواست کنندگان کی تعلیمی قابلیت بی اے/بی ایس سی یا ماسٹر ڈگری تھی۔

تبصرے
Loading...