ایردوان کی آق پارٹی نے استنبول کے 39 میں سے 24، اپوزیشن نے 14 ڈسٹرکٹ جیتے

0 998

ترکی کی حکمران جماعت آق پارٹی نے استنبول میں بلدیاتی انتخابات کی دوڈ میں پہلے نمبر پر ہے، غیر سرکاری مکمل نتائج کے مطابق استنبول کے 39 ڈسٹرکٹ میں سے آق پارٹی نے 24 جبکہ اپوزیشن اتحاد نے 14 ڈسٹرکٹ جیتے ہیں۔ استنبول میں کل ووٹوں کی تعداد 10.56 ملین ہے۔

16 ملین آباد رکھنے والے استنبول میں 8.73 ملین ووٹرز نے اپنے رائے حق دہی کا استعمال کیا جہاں 4 ڈسٹرکٹ نے اپنے سربراہان تبدیل کئے جبکہ باقی ڈسٹرکٹ نے گذشتہ جیتنے والے امیدواروں کو ترجیح دی۔ استنبول بیوک بلدیہ میں اپوزیشن سیکولر جمہوریت عوام پارٹی کے امیدوار اب تک کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق پہلی پوزیشن پر ہیں جبکہ آق پارٹی کے امیدوار بن علی یلدرم کم مارجن کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ آق پارٹی انتخابی بے ضابطگیوں کے سلسلے میں ترک الیکشن کمیشن میں ثبوت کے ساتھ درخواست جمع کروا دی ہے۔ رجب طیب ایردوان نے اپنی سیاست کا آغاز استنبول سے کیا تھا اور 1994ء سے اب تک مسلسل جیتتے چلے آ رہے ہیں۔

آق پارٹی نے اپنی اتحادی جماعت ملی حرکت پارٹی (MHP) کے ساتھ مشترکہ امیدوار پیش کئے تھے۔ اس نے سیلیوری، بیشکتاش اور مال تیپے سے آق پارٹی کے ساتھ مشترکہ امیدوار لائے تھے، ملی حرکت پارٹی نے پہلی بار استنبول کے سیلیوری ڈسٹرکٹ سے اپنے امیدوار کامیاب کروا سکی ہے۔

آق پارٹی آرناووت کوئے، باجیلار، باہچیلی ایولار، باشک شہر، بیرام پاشا، بیکوز، بے اولو، چاتالجا، چیکمے کوئے، ایسنلیر، سنجک تیپے، سلطان بیلی، سلطان غازی، شیلے، توزلا، عمرانیے، اسکودار اور زیتین بورونو ڈسٹرکٹ سے کامیاب ہوئی۔

اپوزیشن سیکولر جماعت جمہوریت عوام پارٹی آدالار، عطا شہر، آوجی لار، باقر کوئے، بیشکتاش، بیلک دوزو، بیوکچیک میجے، ایسن یورت، کادیکوئے، کارتال، کچکچیک میجے، مال تیپے، سارییر اور شیشلی کے ڈسٹرکٹس سے کامیاب ہوئی۔ بیشکتاش میں 72.88 فیصد کے ساتھ اس نے استنبول میں اپنے ڈسٹرکٹس میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کئے ہیں۔

تبصرے
Loading...