علی شاہین، بین الپارلیمانی نمائندگان کے سربراہ منتخب

اس سے قبل وہ ترکی اور پاکستان کی بین الپارلیمانی گروپ کے سربراہ بھی ہیں

0 953

ترکی کی قومی اسمبلی کے اسپیکر مصطفیٰ شینتوپ نے غازی انتیب سے رکن پارلیمنٹ اور ترکی کی قومی اسمبلی کے انتظامی سربراہ علی شاہین کو مبارکباد پیش کی، جنہیں لاطینی امریکہ اور کریبین پارلیمان کے لیے ترکی کی قومی اسمبلی کے ترک وفد کا سربراہ منتخب کیا گیا ہے۔

اس موقع پر رکن پارلیمنٹ علی شاہین نے اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سب کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے انہیں اس ذمہ داری کے قابل سمجھا۔

رکن پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ "میری خواہش ہے کہ لاطینی امریکی اور کریبین پارلیمانوں کے لیے ترک وفد، جسے پارلیمنٹ نے پہلی بار تشکیل دیا ہے، ترکی کے لیے فائدہ مند ثابت ہو، اور میں ترکی کی قومی اسمبلی میں ہمارے اسپیکر اور ہمارے آق پارٹی کے پارلیمانی گروپ کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا۔ جنہوں نے مجھے اس وفد کے سربراہ کے قابل سمجھا۔ میں اپنے ملک اور قوم کے شایان شان بننا چاہتا ہوں”۔

تم چناق قلعے کے وقت ہمارے ساتھ تھے ہم کشمیر پر آپ کے ساتھ ہیں: علی شاہین

ترک رکن پارلیمنٹ علی شاہین پاکستان کے مخلص دوست کے طور پر معروف ہیں۔ ان کا یہ بیان ہندوستان میں بھی پڑھا گیا جب انہوں نے کہا کہ ہمارے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو یہ جان لینا چاہئے، سری نگر کے بچے انقرہ کے بچے ہیں۔ وادی کشمیر کی خواتین اناطولیہ کی خواتین ہیں۔ کشمیری ماؤں کے آنسو ترک ماؤں کے آنسو ہیں۔ کشمیر ہمارا آج کا چناق قلعے اور داردینیلس ہے۔ کل چناق قلعے کے وقت آپ ہمارے ساتھ تھے، آج ہم کشمیر کے معاملے میں آپ کے ساتھ ہیں۔

علی شاہین، ترکی میں سب سے بڑے پاکستانی ہیں، انہوں نے کراچی یونیورسٹی سے عالمی تعلقات میں بیچلر اور ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔ وہ ترک پارلیمنٹ کے واحد رکن ہیں جنہیں اردو زبان پر بھی عبور حاصل ہے۔ وہ نائب وزیر برائے یورپی یونین معاملات بھی رہے ہیں۔ گاہے وہ آر ٹی ای اردو کے لیے اردو زبان میں لکھتے بھی رہتے ہیں۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: