ترک پارلیمنٹرین اور پاک ترک فرینڈشپ کے چئیرمین علی شاہین کے لیے پاکستانی قومی نشان قائد اعظم

0 2,171

حکومت پاکستان نے ترک پارلیمنٹرین اور پاک ترک فرینڈشپ پارلیمانی گروپ کے چیئرمین علی شاہین کو پاکستان کے لیے خدمات کے اعزاز میں نشان قائد اعظم نوازنے کا اعلان کیا ہے۔ علی شاہین اس سے قبل یورپی یونین افیئرز کے ڈپٹی وزیر بھی رہے ہیں۔

علی شاہین 2 جولائی 1970ء کو ترکی کے شہر غازی انتیب میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے انٹرنیشنل ریلیشنز میں کراچی یونیورسٹی سے بیچلر اور ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے استنبول میں ساؤتھ ایشیاء اسٹریٹجک ریسرچ سنٹر کی بنیاد رکھی۔ وہ یورپی یونین پارلیمنٹ مجلس (AKPM) کے بھی ممبر ہیں. انہیں مادری زبان ترکش کے علاوہ انگریزی، عربی اور اردو پر بھی عبور حاصل ہے۔ وہ کئی اخبارات اور میگزین میں مختلف عالمی معاملات پر مقالے بھی لکھتے ہیں۔

گذشتہ دورہ وزیر اعظم عمران خان پر انہوں نے عمران خان کو پاکستان کے ایردوان کا لقب دیا تھا۔ وہ وزیر اعظم پاکستان اور کرکٹر ہیرو عمران خان کو پاکستان قیام کے دوران سے ہی پسند کرتے ہیں۔

تبصرے
Loading...