تمام مسلمان ممالک بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کرلیں اور ایسا کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کریں، چاوش اولو

0 254

استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کا آغاز ہو گیا ہے، اجلاس کے آغاز پر وزرائے خارجہ کونسل کا مشترکہ اجلاس ہوا۔

افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے  ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے بیت المقدس کا اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کر کے اسرائیلی قبضے جو جائز قرار دیا ہے۔ ایسی صورت حال پر ہم خاموش نہیں رہ سکتے-

انہوں نے کہا کہ تمام اسلامی ممالک بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت تسلیم کر لیں اور 1967 کی سرحدوں کے اندر اور مشرقی القدس کے دارالحکومت والی فلسطینی حکومت کو تسلیم کرنے کے لئے دیگر ممالک کی حوصلہ افزائی کریں۔

اجلاس میں وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف خصوصی دعوت پر شرکت کر رہے ہیں۔

تبصرے
Loading...