اپنی آخری سانس تک جدوجہد کرنے والے مُرسی کو مسلمان ہمیشہ یاد رکھیں گے، طیب ایردوان

0 1,857

صدر ایردوان نے مصر کے سابق صدر محمد مرسی کی وفات پر کہا کہ "ہم اور تمام مسلمان اپنی زندگی کی آخری سانس تک ایک شانِ شایان جدوجہد کرنے پر مرسی کو یادرکھیں گے۔ ہماری نظروں میں وہ ایک شہید ہیں جو اپنے مقصد کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے جان دے گئے۔ تاریخ ظالموں کو کبھی نہیں بھولے گی، جنہوں نے انہیں قید کیا، سزائے موت کی دھمکیاں دیں اور ان کی موت کا سبب بنے۔” وہ استنبول میں خطاب کر رہے تھے۔

صدر رجب طیب ایردوان نے استنبول میں "جہاں نما اور پرانے دوستوں کی محفل، 94ء کےجذبےکے ساتھ” کے عنوان سے ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔

"مجھے اس خبر پر بہت دکھ ہوا ہے کہ مصر کے سابق صدر محمد مرسی، جنہیں جولائی 2013ء میں ایک خونی بغاوت کے بعد اقتدار سے ہٹا یا گیا تھا اور قید کرلیا گیا، انتقال کرگئے ہیں۔ ان کے انتخابات جیتنے سے پہلے اور بعد میں بھی ہماری ان سے قریبی دوستی تھی۔ مرحوم مرسی کو باغی عدالتوں کی جانب سے مقدمات کا سامنا کرنا پڑے اور انہیں سزائے موت سنائی گئی اور انہوں نے اپنی آخری سانسیں بھی کمرۂ عدالت میں لیں، جو ان پر اور عوام پر سالہا سال سے ہونے والے تشدد کی علامت ہے۔ ظالم مظلوم کی جانوں کو ہدف بنا سکتے ہیں اور انہیں مار بھی سکتے ہیں لیکن ان کی جدوجہد کی عظمت و منزلت کو کبھی نقصان نہیں پہنچا سکتے۔”

"ہم اور تمام مسلمان اپنی زندگی کی آخری سانس تک ایک شانِ شایان جدوجہد کرنے پر مرسی کو یادرکھیں گے۔” صدر ایردوان نے زور دیا ” ہماری نظروں میں وہ ایک شہید ہیں جو اپنے مقصد کے لیے جدوجہد کرتے ہوئے جان دے گئے۔ تاریخ ظالموں کو کبھی نہیں بھولے گی، جنہوں نے انہیں قید کیا، سزائے موت کی دھمکیاں دیں اور ان کی موت کا سبب بنے۔”

تبصرے
Loading...