اسرائیلی فوجیوں کے حملے میں انادولو ایجنسی کے صحافی ہدف کا نشانہ بن گئے
اسرائیلی فوجیوں نے جمعے کو غزہ کی پٹی میں پرامن ریلیوں کو کور کرنے والے انادولو ایجنسی کے فوٹو جرنلسٹ کو زخمی کردیا۔
علی جاداللہ، جنہیں پیشانی پر ربڑ کی گولی لگی، کو ایک مقامی ہسپتال لے جایا گیا۔
اس سے قبل جاد اللہ 25 مئی 2018ء کو مشرقی غزہ میں ایک مظاہرے کو کور کرتے ہوئے سینے پر آنسو گیس کا شیل لگنے سے بھی زخمی ہوئے تھے۔ وہ 22 مارچ 2019ء کو ہونے والے مظاہروں میں بھی زخمی ہوئے تھے۔
گزشتہ سال مارچ سے غزہ میں شروع ہونے والی ریلیوں میں بفر زون کے قریب تعینات اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں تقریباً 270 افراد شہید ہو چکے ہیں اور ہزاروں زخمی ہوئے۔
یہ مظاہرے غزہ کا 12 سال طویل اسرائیلی محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں، جس نے اس ساحلی پٹی کی معیشت تباہ کر کے رکھ دی ہے اور اس کے 20 لاکھ باسیوں کو بنیادی سہولیات تک سے محروم کردیا ہے۔