ترکی کا دارالحکومت انقرہ، میٹاورس کا چوتھا ٹیسٹ سٹی بن گیا
ترکی کا دارالحکومت انقرہ میٹاورس میں داخل ہو گیا ہے، جو یونیورسل ورچوئل دنیا میں امریکہ سے لاس اینجلس، اٹلی سے باری اور فن لینڈ کے دارالحکومت ہیلسنکی کے بعد چوتھا ٹیسٹ سٹی بن گیا ہے۔
میٹاورس کے تجرباتی آغاز میں، میٹاورس صارفین انقرہ کا دورہ کر سکیں گے اور شہر میں ہر قسم کی سرگرمیوں میں عملی طور پر شامل ہو سکیں گے۔
میٹاورس 3D ورچوئل دنیا کا ایک نیٹ ورک ہے جو سماجی رابطے پر سرگرمیاں مرکوز کئے ہوئے ہے، اس ورچوئل دنیا میں صارف VR چشموں کے ذریعے داخل ہو سکے گا۔
ان ورچوئل دنیاؤں میں سے ایک اوپن آر کلاؤڈ پلیٹ فارم ہے جو ترقیاتی سفر پر رواں دواں ہے، اس پلیٹ فارم نے انقرہ کو ان شہروں کی فہرست میں شامل کیا ہے جو عملی تجربے میں دیکھے جا سکیں گے۔
انقرہ کے میئر منصور یاواش نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اعلان کیا کہ "ہم اپنے آپریشنز کے ساتھ میٹاورس میں شامل ہوں گے۔”
Ankara’mız; Los Angeles, Bari ve Helsinki’den sonra Metaverse’un açık ve birlikte kullanılır olması için standartlar geliştiren Open Ar Cloud Association’un 4. test şehri oldu.
BLD 4.0 vizyonumuzla Metaverse entegrasyonunu tamamlayacak, icraatlarımızla orada da olacağız. 😊 pic.twitter.com/Usv1CiYKcK
— Mansur Yavaş (@mansuryavas06) January 5, 2022
متعدد عالمی کمپنیاں میٹاورس میں خدمات فراہم کرنے کے لیے اپنی انٹرنیٹ ٹیکنالوجیز کو اپ گریڈ کرنے کے لیے تیز گام ہیں، کہا جاتا ہے کہ ورچوئل دنیا مکمل کارکردگی کے ساتھ ایک دہائی میں تیار ہو جائے گی۔
اس خبر سے قبل لوگ ورچوئل پلیٹ فارم OVR میں استنبول سے ورچوئل زمینیں خریدنے کے لیے دوڑ رہے ہیں۔
میٹاورس ابھی ایک خیال ہے اور اس کا خیال سائنسی فکشن کتابوں اور فلوں سے لیا گیا ہے۔ اسے حقیقت میں بدلنے کے لیے دنیا بھر کی بڑی انٹرنیٹ ٹیکنالوجیز کمپنیاں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔
تاحال کسی کو معلوم نہیں کہ میٹاورس کیسا نظام ہو گا اور کس طرح انسانی زندگی کو آسان بنائے یا اس پر اثر انداز ہو گا۔ تاہم فیص بک اور مائیکروسوفٹ سمیت تمام بڑی انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنیوں کے ماہرین کا کہنا ہے کہ میٹاورس، ورچوءل رئیلٹی اور آگمنٹڈڈ رئیلٹی سمیت تھری ڈی ٹیکنالوجی کا مشترکہ اور بہتر ورژن ہو گا۔