انقرہ بلدیہ نے اماراتی سفارتخانہ کی سڑک کا نام فخرالدین پاشا اسٹریٹ رکھ دیا

0 26,916

انقرہ بلدیہ نے ترک دارالحکومت میں واقع متحدہ عرب امارات کے سفارت خانہ کے سامنے والی گلی کا نام تبدیل کر کے فخر الدین پاشا اسٹریٹ رکھ دیا ہے-

اس سلسلے میں گلی کے تمام بورڈ اور نقشے تبدیل کر دئیے گئے ہیں- فخر الدین پاشا خلافت عثمانیہ کے وہ جانباز تھے جو محافظ مدینہ کے نام سے یاد کیے جاتے ہیں- انہوں نے شریف مکہ اور برطانوی لارنس کے گٹھ جوڑ کا بہادری سے مقابلہ کیا تھا-

اسٹریٹ کی تبدیلی کی وجہ متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کی وہ ریٹویٹ بنی ہے جس میں فخرالدین پاشا پر جرائم اور لوٹ مار کی بہتان تراشی کی گئی-

ترک صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے فوری ردعمل دیتے ہوئے اس ریٹویٹ کو شرمناک قرار دیا تھا

انقرہ کے میئر مصطفےٰ تونا نے خصوصی حکم نامہ جاری کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے سفارتخانہ کی سٹرک نمبر 613 کو تبدیل کر کے فخرالدین پاشا اسٹریٹ رکھ دیا-

تبصرے
Loading...