ترکوں کو "اونٹ کا ریوڑ” کہتے والا جرمن سیاستدان تنقید کے بعد مستعفیٰ

0 2,088

جرمن صوبے سیکسینی انہالٹ سے تعلق رکھنے والے الٹرنیٹو فار جرمنی کے سربراہ پوگین برگ پارٹی صدارت سے مستعفی ہو گئے۔

جرمن خبر رساں ادارے ڈی ڈبلیو کے مطابق انہیں گذشتہ دنوں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا جب انہوں نے جرمنی کی ترک آبادی کو "اونٹوں کا ریوڑ” اور "زیرہ فروش” کہا۔

پوگینبرگ نے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فروری میں اپنی تقریر کے دوران نامناسب الفاظ کا استعمال کیا تھا۔ انہوں نے اپنے حامیوں کو کہا کہ ترک نسل شہریوں کی جرمنی میں "نہ جگہ ہے اور نہ اہمیت” کیونکہ وہ "اونٹوں کا ریوڑ” ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انہیں اندازہ نہیں تھا اس بات کا انہیں خمیازہ بھگتنا پڑے گا اور میڈیا کا اس قدر دباؤ آئے گا۔

جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق صوبائی پارلیمان کے گروپ میں خود پوگین برگ کی اپنی جماعت کے لوگوں نے ایک خفیہ ووٹنگ میں ان پر عدم اعتماد کا اظہار کیا تھا۔ تاہم پوگین برگ نے کہا کہ وہ پارٹی صدارت سے مستعفی ہو جانے کے باوجود پارلیمانی گروپ کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔

تبصرے
Loading...