مرض کو قابو میں رکھنے سے ہی ایک بہتر مستقبل ہمارا منتظر ہوگا، صدر ایردوان

0 106

کروناوائرس کے حوالے سے ایک کوآرڈی نیشن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ "آئندہ چند ہفتوں کے دوران معاملات سنبھالنے، عوامی سطح پر شعور و آگہی اور بیماری پر بخوبی قابو پانے سے ہی ہم ایک بہتر نتیجے کی توقع رکھ سکتے ہیں۔”

صدر رجب طیب ایردوان نے کروناوائرس (COVID-19) کے حوالے سے ایک کوآرڈی نیشن اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس سے افتتاحی خطاب کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ اس اجلاس میں آئندہ کچھ عرصے میں اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں بات کی جائے گی اور ترکی نے صحتِ عامہ کے مرحلہ وار نفاذ پر کام کیا ہے اور دیگر اقدامات اٹھائے ہیں تاکہ اس بیماری کو قابو میں رکھا جائے اور آئندہ بھی ایسا کرتا رہے گا۔

سنگین معاشی نتائج کی جانب توجہ دلاتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "ہمیں اس مرض کو وبائی صورت اختیار کرنے سے بھی روکنا ہوگا اور اس دوران اپنی پیداوار، تجارت، روزگار کے مواقع اور معیشت کو بھی زندہ رکھنا ہوگا۔”

تبصرے
Loading...