اسد کو ضرور رخصت ہونا ہوگا، ہم عفرین رجیم کے حوالے نہیں کریں گے، ترک وزیر خارجہ

0 1,097

ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو نے بدھ کے روز اس بات پر زور دیا کہ بشار الاسد کو اقتدار چھوڑنا ہو گا۔

انہوں نے سیتا فاؤنڈیشن کی انقرہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگلے سیاسی مرحلے میں بشار الاسد کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہاں بشار کی کیا جگہ ہو سکتی ہے جہاں اس نے ایک ملین شامی عوام کا قتل کیا ہو اور ان پر کیمیائی حملے کئے ہوں۔

گذشتہ روز روسی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ روس انتظار کر رہا ہے کہ عفرین شامی رجیم کے حوالے کیا جائے۔

اس حوالے سے ترک وزیر خارجہ نے کہا ہم جاننا چاہیں کہ ایسا لاروف نے کیوں کہا ہے۔ ترکی کسی صورت بھی عفرین شامی رجیم کے حوالے نہیں کرے گا۔

تبصرے
Loading...