اسد رجیم نے مشرقی غوطہ میں شہریوں پر کلورین گیس استعمال کی
شام سول ڈیفینس نے کہا ہے کہ اسد رجیم نے بدھ کے روز مشرقی غوطہ کے رہائشی علاقوں پر حملہ کے دوران کلورین گیس استعمال کی ہے۔
سول ڈیفینس گروپ جو وائٹ ہیلمٹ کے نام سے بھی معروف ہے اس نے اپنے سماجی رابطے پر بتایا ہے کہ یہ حملہ غوطہ کے گاؤں حمریا میں رات کے وقت ہوا۔
پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ حملے میں کئی خواتین اور بچے گیس سے متاثر ہوئے تاہم ان کی تعداد اور صورتحال بارے واضع معلومات نہیں ہیں کیونکہ حملہ کی جگہ کو بلاک کیا گیا ہے۔
4 لاکھ آبادی پر مشتمل غوطہ گذشتہ چند ہفتوں سے بشار الاسد کی بربریت کا نشانہ بنا ہوا ہے اور اس میں ہزاروں افراد شہید کیے جا چکے ہیں جن میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔