اعزاز یافتہ ترک فلموں نے تاشقند انٹرنیشنل فیسٹیول کی رونقیں بڑھا دیں
اعزاز یافتہ ترک سینما پروڈکشنز 8 ویں تاشقند انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پیش کی جا رہی ہیں۔ یہ میلہ 28 ستمبر کو شروع ہوا اور 3 اکتوبر تک جاری رہے گا۔
ترکی کو میلے میں مہمان ملک کی حیثیت سے مدعو کیا گیا تھا اور وہ 11 نمایاں ترک فلمیں نمائش کے لیے پیش کرے گا جو ایونٹ کے دوران ترکی کے خصوصی سیکشن میں پیش کی جائیں گی۔
وزارت ثقافت و سیاحت، تاشقند میں ترک سفارت خانے اور غیر سرکاری انجمن (این جی او) یرلی دوشونجہ درنیغی کی جانب سے خصوصی سیکشن میں ملاقاتوں کا اہتمام بھی ہوگا کہ جہاں سینما کے شعبے میں ازبکستان کے ساتھ مشترکہ منصوبوں پر بات ہوگی۔
ترک فلمیں جو نمائش کے لیے چلائی جائیں گی ان میں نوری بلگہ جیلان کی "اخلاط آغاجی”، سمیح قپلان اوغلو کی "باغیلیک اصلی”، جم اوزائے کی "عف”، محمود فاضل چوشقن کی "انونس”، درویش زعیم کی "فلیش بیلک”، امید مطیع سوئیڈان کی "جاپونیا دا ترک”، سید چولاک کی "قبان”، فاتح اوزجان کی "موزر”، ارجان کیسل کی "نصیب سہ ادایز”، محمد بہادیر اور مرینا گورباش ایر کی "عمر و بیز” اور رئیس چیلک کی "اولو اکمغی” شامل ہیں۔
معروف ڈائریکٹر اور اداکار بشمول چیلان، رئیس چیلک، محمود فاضل چوشقن، ارجان کیسل، اوقتائی کینارجا، ملیسا اصلی پاموق، ارکان پتیک کایا، نزان کیسل، فلیز احمد، ارکان کولچکا کوستیندل اور دلان چیچک دینز میلے میں شرکت کریں گے۔ اس کے علاوہ ترکی بولنے والے دیگر ممالک، بھارت اور روس بھی اس ایونٹ میں شرکت کریں گے۔