آذربائیجان نے آرمینیا کا سو-25 طیارہ مار گرایا

0 918

آذربائیجان کی فوج نے آرمینیا کا ایک سو-25 لڑاکا طیارہ مار گرایا ہے۔

ہفتے کو وزارت دفاع کے اعلان کے مطابق لڑاکا طیارہ جبریل کے شہر کے قریب موجود آذربائیجانی فوجیوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا تھا کہ دوپہر 11 بجکر 11 منٹ پر باکو کی ایئر ڈیفنس فورسز نے اسے نشانہ بنا لیا۔

گزشتہ روز آرمینیا نے آذربائیجان کے دوسرے سب سے بڑے شہر گنجہ پر میزائل حملہ کیا تھا جس میں 13 شہری مارے گئے اور 40 سے زیادہ زخمی ہوئے۔

اس حملے میں گنجہ کے رہائشی علاقے کو نشانہ بنایا گیا کہ جو نگورنو-قراباخ کے مقبوضہ علاقوں سے میلوں دور ہے۔ میزائل حملے میں تقریباً 20 رہائشی عمارات کو نقصان پہنچا۔

آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان 27 ستمبر کو جھڑپیں شروع ہوئی تھیں کہ جس میں اب تک سینکڑوں افراد مارے جا چکے ہیں۔ یہ کشیدگی نگورنو-قراباخ کے دہائیوں پرانے مسئلے پر ہی ہوئی ہے کہ جہاں 1994ء میں جنگ بندی ہوئی تھی۔

یہ علاقہ باضابطہ طور پر آذربائیجان کا حصہ ہے لیکن دہائیوں سے آرمینیا کی پشت پناہی رکھنے والی آرمینین فوجیں اس علاقے پر قبضہ کیے ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی چار اور جنرل اسمبلی کی دو قراردادوں سمیت کئی بین الاقوامی ادارے قابض افواج کے انخلاء کا مطالبہ کرتی ہیں۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: