آذربائیجان کی قومی اسمبلی نے ترکی کے ساتھ 4 معاہدوں کی منظوری دے دی

0 1,896

آذربائیجان کی قومی اسمبلی نے ویزا سے استثنا، ترجیحی تجارت، مالیاتی مدد اور فوجی تعاون کے شعبوں میں ترکی کے ساتھ ہونے والے چار معاہدوں کی منظوری دے دی ہے۔

عسکری مالیاتی تعاون کا معاہدہ، ترجیحی تجارت کا معاہدہ، سکیورٹی تعاون کا معاہدہ اضافی پروٹوکول اور ویزا سے استثنا کا معاہدہ، 25 فروری کو باکو میں اعلیٰ سطحی تزویراتی تعاون کونسل کے آٹھویں اجلاس میں طےکیے گئے تھے کہ جن میں صدر رجب طیب ایردوان اور ان کے آذربائیجانی ہم منصب الہام علیوف نے شرکت کی تھی۔

ویزا سے استثنا کے معاہدے کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان استثنا کا دورانیہ 30 سے بڑھا کر 90 دن ہو گیا تھا۔

ترجیحی تجارت کا معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان چند مصنوعات کی تجارت پر کوٹہ لگانے کی اجازت دیتا ہے اور کسٹمز ٹیکس ختم کرتا ہے۔

عسکری مالیاتی تعاون کے معاہدے کے تحت ترکی آذربائیجان کو 200 ملین ترک لیرا (29.3 ملین ڈالرز) فرہم کرے گا جس سے آذربائیجان ترک دفاعی اداروں کی مصنوعات اور خدمات حاصل کرے گا۔

یہ معاہدے دونوں ممالک کے صدور کی منظوری کے ساتھ نافذ العمل ہوں گے۔

تبصرے
Loading...