باتک ریلوے پروجیکٹ یورپ، ایشیا اور افریقہ کو ملائے گا، ایردوان کا افتتاحی تقریب سے خطاب

0 291

سوموار کے روز باتک ریلوے پروجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر ایردوان نے کہا کہ نیو سلک روڈ کا حصہ باکو- تبلیسی-کرس (باتک) ریلوے پروجیکٹ ایشیا، یورپ اور افریقہ کو ملانے کا سبب بنے گا۔

آزربائیجان میں ہونے والی افتتاحی تقریب میں ایردوان نے مزید کہا کہ اس پروجیکٹ سے ایک ملین مسافر اور6 اعشاریہ پانچ ملین ٹن کارگو پہنچایا جا سکے گا جبکہ 2030ء تک اس کو 3 ملین مسافروں اور 17 بلین ٹن کارگو تک پہچا دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا: "یہ ریلوے لائن امن، سلامتی، استحکام اور خوشحالی لائے گی اور ہمارے ملکوں کی ترقی میں کردار ادا کرے گی”۔

باتک ریلوے کا 79 کلومیٹر کا حصہ ترکی سے گزرے گا جبکہ 246 کلومیٹر جارجیا اور 504 کلومیٹر آزربائیجان سے گزرے گی۔

افتتاحی تقریب میں ترک صدر ایردوان کے علاوہ آزربائیجانی صدر الھام علییاف، جارجین وزیر اعظم گیورگی کیویریکاشیولی، کازکستان کے وزیراعظم بخیتازھان اور ازبک وزیر اعظم عبد اللہ اریپوف نے پہلی ٹرین روانہ کی۔

پروجیکٹ جہاں ذرائع آمدو رفت کا آسان اور کم قیمت  ذریعہ بنے گا وہیں یوریشیا کے ممالک سے ترکی کی معاشی اور سیاسی تعلقات میں مضبوطی کا باعث بھی بنے گا۔ اس پروجیکٹ میں ترکی مرکزی حب کا کردار کرے گا۔

تبصرے
Loading...