بائیڈن کا اپنے ترک دوست کے لیے ترکی پر پہلا دباؤ، عثمان کاوالہ کو رہا کرو

0 2,181

بائیڈن انتظامیہ نے ترکی پر زور دیا ہے کہ عثمان کاوالہ کو فوری طور پر رہا کیا جائے، بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ انقرہ دارالحکومت یورپین کورٹ آف ہیومن رائٹس کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

عثمان کاوالہ کو 1 نومبر 2017ء کو گرفتار کیا گیا تھا۔ ان پر غیزی پارک کے حوالے سے پھوٹنے والے ہنگاموں کے منتظم ہونے کا الزام ہے۔

کرد دہشتگرد تنظیم پی پی کے سے روابط رکھنے والے عثمان کاوالہ استنبول کی ایک بزنس کمپنی کاوالہ گروپ کے چئیرمین ہیں اس کے علاوہ وہ کئی ایک این جی اوز میں ذمہ داریاں بھی نبھاتے رہے ہیں جن میں انادولو ثقافت، آزاد سماج وقف، تیسویف، تیما وقف، تاریخ وقف، دیابکر سیاسی اور سماجی تحقیقاتی انسٹیٹیوٹ بھی شامل ہیں۔

اس سے قبل ایجنڈا کو دیکھتے ہوئے ترک وزیر کارجہ میولوت چاوش اولو نے امریکی ہم منصب سے ملنے سے انکار کر دیا تھا اور کہا تھا کہ اگر انہیں ملنا ہے تو انقرہ آ جائیں۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: