سب سے بڑی بُرائی، نفرت کی سیاست ہے، عمر چیلک ترجمان آق پارٹی

0 973

ترکی کی حکمران جماعت آق پارٹی کے ترجمان عمر چیلک نے اپنے سماجی رابطے کے ہینڈل سے پیغام شئیر کیا ہے کہ "ہمارے ملک اور جمہوریت کے خلاف سب سے بڑی بُرائی، نفرت کی سیاست ہے۔ نفرت کی سیاست اور حب الوطنی کبھی ایک جگہ نہیں ہوا کرتی ہیں۔ نفرت پھیلانا اور قوم کے اندر نفرتوں کے بیج بونا حب الوطنی نہیں وطن سے دشمنی ہوتا ہے”۔

انہوں نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ "اگر آپ کسی جگہ نفرت کی سیاست دیکھتے ہیں جو یقین کر لیں کہ چاہے اس کا کوئی بھی نظریہ ہو، ملک کے خلاف ایک شیطانی کھیل جاری ہے”۔

انہوں نے مزید لکھا کہ حب الوطنی کبھی بھی خونی اور نفرت کی سیاست کی اجازت نہیں دیتی ہے۔

انہوں نے آخر پر امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترکی ہر قسم کی نفرتوں کے وائرس کے مقابلے میں بہت بڑی قوت مدافعت کی صلاحیت رکھنے والا ملک ہے۔

ترکی میں گذشتہ ماہ سے غیر ملکیوں خصوصاً مہاجرین کے خلاف نفرت بھرے ٹرینڈز اور مہم چلائی جا رہے ہیں جس میں شامی، افغانی اور پاکستانی باشندوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اس مہم میں امیت اُوذ داع، ظفر پارٹی نامی ایک چھوٹے سے سیاسی گروہ کا سربراہ پیش پیش ہے اور ترکی میں پاکستان مخالفت پھیلانے میں سرگرم عمل ہے-

حکمران جماعت نے اس مہم پر بھرپور ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ترک وزیر داخلہ سلیمان سوئلو نے غیر ملکی مہاجرین کیخلاف آنکھیں بند کر کے مہم چلانے والوں کو اسفل السافلین قرار دیا اور کہا کہ ان کی پشت پر غیر ملکی سفیر ہیں-

ترک وزیر داخلہ نے کہا کہ ترکی، پاکستان کے احسانات کا بدلہ نہیں چکا سکتا- ہماری قوم وفادار ہے- وفا نبھانے والے کو نہیں چھوڑ سکتی-

سلیمان سوئلو نے یہ بھی کہا کہ وہ امیت اوزداع کو انسان بھی نہیں سمجھتے-

ان بیانات کے بعد امیت اوزداع کو بچوں کی غصہ چڑھ گیا اور کہا کہ "اگر مردانگی ہے نا تو کل میں وزارت داخلہ کے سامنے آ رہا ہوں، سامنے آنا”-

وزرات داخلہ نے جوابی طور پر اپنی عمارت کے سامنے "علاج برائے حیوانات” کی گاڑی کھڑی کر دی-

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: