ترکی کے پاور پلانٹ کے قریب پہنچنے والی آگ پر بڑی تباہی سے قبل قابو پا لیا گیا
ترکی کے شہر موعلاء میں قائم پاور پلانٹ کے قریبی جنگل کی آگ بہت زیادہ پھیل کر پاور پلانٹ کے قریب پہنچ گئی تھی اور امکان ظاہر کیا جا رہا تھا کہ یہ پاور پلانٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی۔ اس کئ نتیجے میں حکومت نے احتیاطی طور پر تمام عملے اور ملحقہ آبادی کو خالی کروا لیا تھا۔
رات بھر کی کوششوں کے بعد بڑی تباہی سے قبل آگ پر قابو پا لیا گیا۔ کیمرکوئے تھرمل پاور پلانٹ ملک میں بجلی کی ضروریات پورا کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
حکومت نے ایک خصوصی ٹیم کو کل شام ٹاسک دیا تھا کہ آگ سے پلانٹ سے محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے۔ ٹیم نے رات بھر مشقت کے بعد آگ پر قابو پا لیا اور اطلاعات کے مطابق ایک بھرپور کولنگ پراسسس شروع کیا جا رہا ہے تاکہ آگ کے دوبارہ بھڑکنے کے امکانات کو ختم کر کے پاور پلانٹ کو زیادہ محفوظ بنایا جا سکے۔