عامر خان نئی فلم کے لیے ترکی کے شہر ادانا میں

0 237

معروف بھارتی اداکار عامر خان اپنی نئی فلم "لال سنگھ چڈھا” کی شوٹنگ کے لیے ترکی کے جنوبی شہر ادانا میں موجود ہیں جہاں انہوں نے شوٹنگ کے لیے مختلف مقامات کا جائزہ لیا ہے۔

اس موقع پر پرستاروں نے بالی ووڈ اسٹار کا زبردست خیر مقدم کیا۔ اس سے پہلے وہ وسطی ترکی کے صوبہ نغدہ میں تھے جہاں ان کی خوب آؤ بھگت ہوئی۔

عامر خان نے تاریخی قازان چیلار چارشیسی (Boilermakers’ Bazaar) کا بھی دورہ کیا کہ جہاں انہیں مشہور ادانا کباب بھی کھلائے گئے۔ یہی نہیں بلکہ وہ خود بھی کباب بنانے کھڑے ہو گئے تھے۔

"لال سنگھ چڈھا” کی کہانی 1994ء کی مشہور امریکی فلم "فورسٹ گمپ” سے ماخوذ ہے۔ اس فلم کی شوٹنگ بھارت میں کرونا وائرس کی وباء پھیلنے کی وجہ سے روک دی گئی تھی اور اب عامر خان شوٹنگ کے لیے ترکی سمیت مختلف ملکوں میں متبادل مقامات ڈھونڈ رہے ہیں۔

امکان ہے کہ عامر خان ترک صوبوں نغدہ، ادانا اور استانبول میں اس فلم کے بقیہ حصے شوٹ کریں گے۔

تبصرے
Loading...