خراب بحری جہاز کی وجہ سے آبنائے باسفورس بند

0 457

ایک بحری جہاز کے خراب ہو جانے کی وجہ سے آبنائے باسفورس کو بند کر دیا گیا ہے۔

ترکی کا سب سے بڑا شہر استنبول یورپ اور ایشیا کو تقسیم کرنے والی اس آبنائے کے دونوں طرف واقع ہے۔ یہ کیمیکل ٹینکر شہر کے ایشیائی حصے بے کوز کے قریب خراب ہوا اور بتایا جاتا ہے کہ اس کا انجن متاثر ہوا ہے۔

امدادی جہاز اس ٹینکر کو نکالنے کے لیے کام کر رہے ہیں جبکہ بحری ٹریفک کو روک دیا گیا ہے۔

آبنائے باسفورس بحری ٹریفک کے لحاظ سے ترکی کی مصروف ترین آبی گزر گاہ ہے۔ کبھی کبھار بحیرۂ اسود سے بحیرۂ مرمرہ جانے، یا وہاں سے آنے والے، بحری جہاز اس آبنائے میں خراب ہو جاتے ہیں، جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے۔

اس آبی گزرگاہ میں حادثات بھی پیش آتے رہتے ہیں جن میں بحری جہازوں کا ایک دوسرے سے ٹکرانا یا آبنائے کے کناروں سے تصادم شامل ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دو روز سے خراب موسم آبنائے میں ٹریفک کے سست رہنے کی وجہ رہا، جبکہ تیز ہواؤں نے بھی شہر کو متاثر کیا، یہاں تک کہ استنبول اور بورصہ کے درمیان فیری سروس بھی معطل کر دی گئی۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: