وہ ترکی کے عروج کو اقتصادی سبوتاژ کے ذریعے نہیں روک سکتے، ایردوان

0 1,215

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے ریاستی افسران کے اعزاز میں دئیے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے ترکی پر ہونے والے معاشی حملوں کا ذکر کیا اور کہا، "ہمارا مقصد ہے کہ ترکی کو دنیا کی 10 بڑی معاشی قوتوں میں ایک بنا دیں اور اس کی معاشی قوت کو دوگنا کر دیں”۔ انہوں نے کہا، "ہم نظم و ضبط، مستحکم، حیران کن انداز سے کام کرتے ہوئے اپنے معاشی اور مالیاتی اہداف حاصل کریں گے۔ ہم شرح مبادلہ ہتھیار کے خاتمے کے لیے یکسو ہیں جو ہمارے ملک کو راستہ روکنے کے لیے موثر کیا جاتا ہے۔ ہم نے اس کے لیے اقدامات اٹھائے ہیں اور مزید اٹھائیں گے”۔

ترک صدر نے مزید کہا، "نہ ہی دہشت گردی تنظیمیں اور نہ ہی ملکی یا غیر ملکی طاقتیں ترکی کے عروج کو روکنے کے قابل ہیں۔ اور وہ ہماری اقتصادی پالیسیوں کو نشانے پر رکھ کر ہمارے عروج کو کبھی نہیں روک سکیں گے”۔

آؤ سب مل کر ترکی کو اٹھائیں تاکہ اس کے 2023ء کے اہداف حاصل ہوں

ترک صدر نے کہا، "دنیا اور یہ خطہ ایک بڑی تبدیلی سے گزر رہا ہے، اور یہ ترکی کے لیے یہ تبدیلی امکان پیدا کرتی ہے کہ وہ اپنے اہداف حاصل کرے۔ میں چاہتا ہوں کہ ہم سب مل کر ملک کے لیے اس امکان کا فائدہ اٹھائیں۔ آؤ سب مل کر ترکی کو اٹھائیں تاکہ اس کے 2023ء کے اہداف حاصل ہوں، آؤ ایک ایسا میدان تیار کریں جس میں ہمارے بچے 2053ء اور 2071ء کے خوابوں کی تعبیر کر سکیں”۔

تبصرے
Loading...