ترک وزیر خارجہ چاوش اولو اور امریکہ ہم منصب کے درمیان واشنگٹن میں ملاقات پر اتفاق

0 632

جمعرات کے روز ترک وزارت خارجہ کے ترجمان خامی اکسوئے نے بتایا ہے کہ ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو اور امریکی ہم منصب مائیک پومپیو کے درمیان واشنگٹن میں ملاقات کے لیے اتفاق ہو گیا ہے۔

پریس کانفرنس میں اکسوئے نے بتایا کہ اس ملاقات کے لیے البتہ تاریخ ابھی نہیں بتائی جا سکتی۔

انقرہ اور واشنگٹن کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے قائم شدہ گروپس بارے می کسوئے نے کہا کہ کونسلر معاملات کے ذمہ دار گروپس اس سے پہلے مل چکے ہیں۔ دوسری ملاقات بھی جلد ترکی میں ہو رہی ہے۔

ناٹو کے اجلاس کے موقع پر ترک وزیر خارجہ اور امریکی ہم منصب ایک دوسرے سے ملاقات کر چکے ہیں جس میں افغانستان، روس اور ناٹو کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا تھا۔

تبصرے
Loading...