اسلام آباد میں ترک یوم جمہوریہ پر تقریب اور تصویری نمائش
اتوار کے روز پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ترک یوم جمہوریہ کے موقع پر تقریب اور تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں اسلام آباد میں تعینات ترک سفارتکار صادق بابر گرگن نے شرکت کی۔
تقریب اسلام آباد کے صافہ مال میں منعقد ہوئی جہاں ‘ہوم ترکی’ کے زیر اہتمام تصاویر نمائش بھی کی گئی۔ یہ تصویری نمائش سوموار کے روز بھی جاری رہے گی۔