چاڈ نے امریکی سفارت خانے کی سڑک کا نام ‘شارع استنبول’ رکھ دیا

0 62,730

chad istanbul street picture

مسلم اکثریتی افریقی ملک جمہوریہ چاڈ نے دارالحکومت اینجامینا کی اُس سڑک کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس پر امریکی سفارت خانہ واقع ہے۔ ماضی میں ’اسٹیٹ اسٹریٹ‘ کے نام سے پہچانی جانے والی سڑک کو آئندہ ’شارع استنبول‘ کہا جائے گا۔

شارع کے نئے نام کا اعلان ایک تقریب میں کیا گیا جہاں اینجامینا کی میئر مریم جما اور ترک سفیر صابری ایرجن موجود تھے۔ ترک سفیر نے اس فیصلے پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اینجامینا میں پہلی بار کسی سڑک کو ترک نام سے منسوب کرنے پر بہت خوش ہیں۔

یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے کہ جب ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان چاڈ کے دورے پر ہیں۔ ایردوان کا یہ ایک روزہ دورہ رواں ہفتے شروع ہونے والے تین افریقی ممالک کے دورے کا حصہ ہے جس میں سوڈان اور تیونس بھی شامل تھے۔

تبصرے
Loading...