بچے کی پیدائش امید کا عملی مجسمہ ہوتا ہے، ترک خاتون اول امینہ ایردوان

0 209

انقرہ میں "عالمی کانگریس برائے حمل، بچے کی پیدائش اور زچگی” سے خطاب کرتے ہوئے ترک خاتون اول امینہ ایردوان نے کہا: "یہ یار رکھنا چاہیے کہ سی سیکشن ایک میڈیکل آپریشن ہے جو اسی وقت کروایا جائے جب اس کی ضرورت ہو۔ ہم ایسی صورتحال ضرور پیدا کرنا چاہیں جس سے نارم ڈیلیوی ممکن ہو سکے”۔

ترک خاتون اوّل امینہ ایردوان نے انقرہ میں ہونے والی دوسری "عالمی کانگریس برائے حمل، بچے کی پیدائش اور زچگی” سے خطاب کیا۔ اس موقع پر کانگریس میں وزیر صحت احمد دیمیرکن اور وزیر برائے خاندانی و سماجی امور فاطمہ بتول سیان کایا بھی موجود تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسی صورتحال پیدا کرنا چاہیں کہ نارمل ڈیلیوری ہو سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر آپریشن کے ڈیلیوری اور ہارمونز پر کچھ نہ کچھ منفی اثرات ہوتے ہیں۔

 

تبصرے
Loading...