کمالسٹ جمہوریت عوام پارٹی کا انتخابی وعدہ: جیت کر شامی مہاجرین کو واپس بھیج دیں گے

0 1,123

ترکی کی مرکزی اپوزیشن جماعت کمالسٹ سیکولر جمہوریت عوام پارٹی (CHP) نے انتخابی اعلان کیا ہے کہ وہ جیت کر شامی مہاجرین کو واپس شام بھیج دیں گے۔

جمہوریت عوام پارٹی کے سربراہ کمال کلیچدار اولو نے ایک ریڈیو براڈ کاسٹ پر کہا کہ ان کا منصوبہ ہے کہ وہ شامی مہاجرین کو واپس ان کے ملک بھیج دیں۔ انہوں نے کہا کہ ترکی مہاجرین پر ایک خطیر رقم ضائع کر رہا ہے جبکہ جنگ ختم ہو چکی ہے اس لیے ضروری ہے کہ جلدی سے مہاجرین کو واپس بھیجا جائے۔

انہوں نے مزید انتخابی وعدہ کیا کہ جمہوریت عوام پارٹی علاقائی ممالک کے ساتھ مل کر مڈل ایسٹ اینڈ کواپریشن آرگنائزیشن بنانا چاہتی ہے جس میں ایران، شام اور عراق شامل ہوں تاکہ علاقائی مسائل کو باہمی تعاون کے ذریعے حل کیا جائے۔

کلیچدار نے مزید کہا کہ وہ بشار الاسد سے ملنے کے لیے تیار ہیں تاکہ مہاجرین کا مسئلے پر بات ہو سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ترکی خطے کی بڑی طاقتور فورس بنے گا۔ ہم کیوں شام کے اندرونی معاملات میں دخل اندازی کرتے ہیں۔

2011ء کی شامی بحران کے بعد ترکی شامی مہاجرین کی مدد کے لیے سب سے آگے بڑھ کر سامنے آیا۔ اس وقت ترکی میں ساڑھے تین ملین سے زائد شامی مہاجرین مقیم ہیں۔ جو شامی مہاجرین کی سب سے بڑی آبادی ہے۔ ترکی ان کی نگہداشت پر 30 بلین ڈالر کی ایک بڑی رقم خرچ کر چکا ہے۔

تبصرے
Loading...