وبائی صورت حال میں سٹی ہسپتال ہمارے لیے قابل فخر رہے، صدر ایردوان

0 316

کوجائیلی یونیورسٹی ہیلتھ کیئر facilities اینڈ ریسرچ سینٹرز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ "ہمارے ہسپتالوں نے وباء کے خطرے سے دوچار ہمارے کسی شہری کو واپس نہیں لوٹایا۔ نہ ہی کسی مریض کے علاج سے انکار کیا گیا۔ خاص طور پر ہمارے سٹی ہسپتالوں ہماری وہ facilities رہے کہ جن سے وباء کے دوران سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا گیا اور ہمیں ان پر بہت فخر ہے۔”

صدر ایردوان نے کوجائیلی یونیورسٹی ہیلتھ کیئر facilities اینڈ ریسرچ سینٹرز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔

کروناوائرس کی وباء کے دوران سماجی ریاست کی اہمیت کو بہتر انداز میں سمجھا گیا، اس امر پر زور دیتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ ترکی کے پاس اپنے صحت کے نظام کو جانچنے کا موقع تھا اور یہ دیکھنا کا بھی کہ اس کے مضبوط اور کمزور پہلو کون سے ہیں۔ صدر نے مزید کہا کہ "الحمدللہ، ہم نے اپنے صحت عامہ کے مضبوط ڈھانچے اور طبی عملے کی قربانیوں کی بدولت مشکل ترین مرحلہ کامیابی کے ساتھ پار کر لیا ہے۔ وہ پریشان کن اور مایوس کن مناظر ہمارے ملک میں کہیں نہیں دیکھے گئے کہ جو دوسرے ممالک میں نظر آئے۔”

اس امر پر زور دیتے ہوئے کہ ترکی کے 83 ملین شہریوں میں سے ہر ایک کو وباء کے دوران اس کی آمدنی سے قطع نظر صحت کی یکساں سہولیات فراہم کی گئیں، صدر ایردوان نے کہا کہ "ہمارے ہسپتالوں نے وباء کے خطرے سے دوچار کسی شہری کو واپس نہیں لوٹایا۔ نہ ہی کسی مریض کے علاج سے انکار کیا گیا۔ خاص طور پر ہمارے سٹی ہسپتالوں ہماری وہ facilities رہے کہ جن سے وباء کے دوران سب سے زیادہ فائدہ اٹھایا گیا اور ہمیں ان پر بہت فخر ہے۔” صدر نے مزید کہا کہ ترکی نے اپنی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ ساتھ 150 ممالک اور چھ بین الاقوامی اداروں کو بھی طبی سہولیات فراہم کیں۔

تبصرے
Loading...