افغانستان میں قحط سالی کے خاتمے کیلئے اجتماعی دعا

0 1,385

افغان صوبے قندھار میں گزشتہ روز ہزاروں افراد خشک سالی کے خاتمے کے لیے ایک اجتماعی دعائیہ تقریب میں شریک ہوئے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق انفارمیشن اینڈ کلچر ڈپارٹمنٹ کے سربراہ حافظ سید اللہ نے بتایا کہ یہ افراد بارش کے لیے دعا کرنے آئے تھے۔

کئی افغان علاقوں کو خشک سالی کا سامنا ہے اور دیگر کئی بحرانوں کے ساتھ یہ بحران بھی دیہی علاقوں میں لوگوں کے لیے ایک سنگین مسئلہ بنا ہوا ہے۔

خیال رہے کہ اس حوالے پاکستان نے او آئی سی اجلاس میں بھی مسلم ممالک کی توجہ دلائی ہے، تاحال عالمی اداروں کی جانب سے خاموشی چھائی ہوئی ہے۔

تبصرے
Loading...
%d bloggers like this: