استنبول کے ایشیائی علاقے میں نئی سب وے لائن کی تعمیر جلد شروع ہوگی

0 331

استنبول کے اناطولیائی حصے میں نئی سب وے لائن کی تعمیر بالآخر شروع ہونے والی ہے کہ جو استنبول بلدیہ کا دو سال قبل شروع کیا گیا منصوبہ ہے۔

قاضی کوئے اور سلطان بیلی کے اضلاع کے درمیان اس نئی زیرِ زمین لائن کے لیے ماحولیاتی اثرات کا جائزہ لینے کا عمل 17 ستمبر کو باضابطہ طور پر شروع کیا گیا۔ یہ لائن شہر کے مشرقی علاقوں میں شرقاً غرباً بنائی جائے گی۔

یہ نئی لائن 18.4 کلومیٹر لمبی ہوگی اور شہر کے یورپی اور ایشیائی حصے کے درمیان باقر کوئے اور سغوتلو چشمہ کے درمیان زیرِ تعمیر "شارٹ باسفورس لائن” میں مل کر شہر کے یورپی حصے سے بھی براہ راست منسلک ہو جائے گی۔

قاضی کوئے-سلطان بیلی سب وے لائن ممکنہ طور پر 46 مہینے میں مکمل ہو جائے گی کہ جس میں 7 اسٹیشن ہوں گے جو قاضی کوئے، اتاشہر، سنجق تپہ اور سلطان بیلی کے اضلاع سے گزرے گی۔

انجرلی-سغوتلوچشمہ سب وے لائن کے ذریعے یورپی علاقے تک رسائی التونی زادہ اسٹیشن کے ذریعے ہوگی جبکہ نئی لائن قزل چشمہ-سغوتلو چشمہ سب وے لائن کو اسد پاشا اسٹیشن کے ذریعے ملائے گی۔

ترکی کے وژن 2023ء کے مطابق حکومت استنبول میں 1023 کلومیٹر لمبا سب وے نیٹ ورک بنانے کا ہدف رکھتی ہے۔

تبصرے
Loading...