ترک پولیس نے ‘افغانی اور پاکستانی’اکاؤنٹس کو فیک قرار دے دیا
ترک پولیس نے پاکستان مخالف چلنے والے ٹرینڈز اور اس کے مواد پر تحقیقاتی رپورٹ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس مواد میں دکھائے گئے "افغان یا پاکستانی” اکاؤنٹس فیک ہیں اور اس پروپیگنڈا کا مقصد داخلی انتشار کو ہوا دینا ہے۔ ترک پولیس نے اسے "مس انفارمیشن” قرار دیا۔
ترک پولیس کے سرکاری ٹویٹر اکاؤنٹ سے پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ "جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی کے شعبہ انسداد سائبر کرائم کی طرف سے، جرائم اور مجرموں کے خلاف جدوجہد کرنے کے لیے قانون کے تحت دئیے گئے اختیارات کے دائرہ کار میں، آن لائن سرگرمیوں کی ہفتے کے سات دن اور ہر دن کے 24 گھنٹے مانیٹرنگ کی جاتی ہے”۔
Kendilerini “Afgan, Pakistanlı” hesaplar gibi göstererek ülkemizde iç karışıklık çıkarmak amacıyla ‘’operasyon hesapları’’ tarafından yapılan dezenformasyon içerikli paylaşımlar hakkında👇 pic.twitter.com/uzVnXNgeSD
— Türk Polis Teşkilatı (@EmniyetGM) May 3, 2022
پریس نوٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ "آن لائن مانٹرنگ سرگرمیوں کے تحت یہ دیکھا گیا ہے کہ سماجی رابطوں کے پلیٹ فورا کے آزادانہ ذرائع سے باآسانی حاصل ہونے والے اشتعال انگزیز تصاویر/ویڈیوز کے ساتھ خود کو افغان یا پاکستانی جیسا ظاہر کرتے ہوئے ہمارے ملک میں اندرونی انتشار پھیلانے کے مقصد سے مس انفارمیشن پر مشتمل مواد پھیلایا گیا ہے”۔
ترک پولیس اس سلسلے میں "operasyon hesapları” نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ کا حوالہ بھی دیا ہے جو اس قسم کا جھوٹا مواد شائع کر رہا تھا۔
ترک پولیس کے پریس نوٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ "اس اور اس طرح کے آپریشن اکاؤنٹس کو موقع نہیں فراہم کیا جائے گا”۔ کہ وہ اس طرح کا جھوٹا مواد شائع کریں۔