ترکی میں کرونا وائرس مریضوں کی تعداد 5 ہو گئی، 9 مزید ممالک سے فضائی رابطہ منقطع

0 2,210

ترک وزیر صحت فخر الدین کوجا نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ملک میں 4 مزید کرونا وائرس مریضوں کی تصدیق کے بعد کل تعداد 5 ہو گئی ہے۔

کوجا نے کہا کہ حکومت خصوصی کورونا وائرس ہاٹ لائن شروع کرنے پر کام کر رہی ہے، جس سے شہریوں کو اس بات کا تعین کرنے میں مدد ملے گی کہ وہ اس وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں یا نہیں۔ اور صرف مشتبہ افراد کو ہی ہسپتال تک لایا جا سکے گا۔

وزیرمواصلات نے کہا کہ نو یورپی ممالک؛ آسٹریا، بیلجیم، ڈنمارک، فرانس، جرمنی، نیدرلینڈ، ناروے، اسپین اور سویڈن کے لئے جانے اور آنے والی پروازیں 17 اپریل تک معطل رہیں گی۔ ترک حکام نے اس سے قبل چین، ایران، عراق، اٹلی اور جنوبی کوریا کے ساتھ پروازیں روک رکھی تھیں۔

ترکی کے پہلے کیس کا اعلان اس ہفتے کے شروع میں کیا گیا تھا، ایک ایسے شخص میں تصدیق کی گئی تھی جو حال ہی میں یورپ سے واپس آیا تھا۔ مریض اپنے خاندان اور ان کے ساتھ رابطے میں آنے والے افراد کی نگرانی کے ساتھ ساتھ مکمل طور پر الگ تھلگ رکھا جا رہا ہے۔

گذشتہ دسمبر میں چین کے صوبہ ووہان میں ابھرنے کے بعد، ناول کرونا وائرس جو باضابطہ طور پر COVID-19 کے نام سے جانا جاتا ہے، 110 سے زیادہ ممالک میں پھیل چکا ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق ، عالمی سطح پر ہلاکتوں کی تعداد اب 5000 سے زیادہ ہے، جبکہ قریباً 140،000 تصدیق شدہ واقعات رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، ڈبلیو ایچ او نے اس وبا کو عالمی وبائی مرض قرار دیا ہے۔

تبصرے
Loading...