کروناوائرس کے مریضوں کی تعداد میں بڑا اضافہ، ترکی میں 2,433 افراد میں تشخیص، ہلاکتیں 59 تک پہنچ گئیں

0 132

ترکی میں گزشتہ روز کروناوائرس کے مریضوں کی تعداد میں مزید 561 کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ ہی کُل مریضوں کی تعداد 2,433 تک جا پہنچی ہے جبکہ ہلاکتیں اب 59 ہو گئی ہیں۔

وزیر صحت فخر الدین کوجا نے خبردار کیا ہے کہ "احتیاط میں ہی زندگی ہے۔”

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5,035 ٹیسٹ کیے گئے کہ جن میں سے 561 مثبت ثابت ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ 15 مریض جاں بحق بھی ہوئے۔”

ترکی اب تک ملک میں تقریباً 28,000 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ملک مزید 53,000 افراد کی گھروں پر جبکہ دیگر 8,554 لوگوں کی ہسپتالوں میں نگرانی کر رہا ہے۔

گزشتہ سال دسمبر میں چین کے شہر ووہان میں منظرِ عام پر آنے والا جدید کروناوائرس اب تک کم از کم 169 ممالک اور خطوں تک پھیل چکا ہے۔ امریکا کی جان ہوپ کِنز یونیورسٹی کے مطابق اس کے اب تک 4,00,000 تصدیق شدہ کیسز ہیں اور عالمی سطح پر ہونے والی اموات 20,000 سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ 1,00,000 صحت یاب ہو چکے ہیں۔ عالمی ادارۂ صحت نے اس مرض کو عالمگیر وباء قرار دے رکھا ہے۔

تبصرے
Loading...