کروناوائرس ایک تاریخی ‘ٹرننگ پوائنٹ’ ہے: سربراہ ترک ہلالِ احمر

0 216

ترک ہلالِ احمر کے سربراہ کرم کنیک نے کہا ہے کہ کروناوائرس کی عالمگیر وباء کو انسانیت کی تاریخ میں ایک "ٹرننگ پوائنٹ” سمجھنا چاہیے۔

انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز (IFRC) کے 50 سے زیادہ یورپی عہدیداروں سے بذریعہ وڈیو کانفرنس خطاب کرتے ہوئے کنیک نے کہا کہ یہ عالمگیر وباء صحت کے حوالے سے ایک غیر معمولی عالمی مسئلہ ہے جس سے تمام قومی انجمنیں اس متاثر ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بحران یہ بھی ثابت کرتا ہے کہ تمام انسان ایک دوسرے پر انحصار کرتے ہیں، اور اس عالمگیر وباء سے نمٹنے کے لیے "عالمی اتحاد” کی ضرورت ہے۔

انہوں نے گروپ کو ترک ہلالِ احمر کی سرگرمیوں کے بارے میں بتایا اور کہا کہ اس مرض سے متاثر دیگر ممالک کو بھی ایسے ہی اقدامات اٹھانے چاہئیں۔

گزشتہ سال چین کے شہر ووہان سے برآمد ہونے والا یہ وائرس اب تک 184 ممالک تک پھیل چکا ہے اور 15 لاکھ سے زیادہ افراد کو متاثر کیا ہے۔

دنیا بھر میں اس وائرس سے اب تک 90 ہزار سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد ساڑھے 3 لاکھ سے زیادہ ہے۔

تبصرے
Loading...