ترکی دہشتگرد رہنماء کا پیچھا نہیں چھوڑے گا جسے چیک ریپلک نے رہا کردیا، ترک وزیرخارجہ
ترک وزیر خارجہ چاوش اولو نے کہا کہ ترکی دہشتگرد گروہ کے سابق رہنما کا پیچھا نہیں چھوڑے گا جسے چیک ریپبلک کی عدالت نے رہا کر دیا ہے۔
ترک وزیر خارجہ نے کہا، "عدالت کے فیصلے کا مطلب یہ نہیں کہ ہر چیز ختم ہو گئی۔ ہم پیچھا کرنا ترک نہیں کریں گے۔ اگر وہ کسی دوسرے ملک میں جاتا ہے تو بھی ہم اس کا پیچھا نہیں چھوڑیں گے”۔
پی وائے ڈی کے سابق سربراہ صالح مسلم کو گذشتہ روز چیک ریپلک میں گرفتار کیا گیا تھا۔ جس کے بعد فوری طور پر ترکی نے چیک رپبلک سے اس کی حوالگی کے لیے رابطہ کیا لیکن آج مقامی چیک عدالت نے اسے رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔
الجزائر میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ترک وزیر خارجہ نے کہ صالح مسلم کے خلاف ریڈ نوٹس پہلے ہی جاری ہو چکا ہوا تھا اور باقی مقدمات بھی اس کے خلاف جا رہے تھے۔
انہوں نے چیک عدالت کی طرف سے رہائی کے فیصلے کو یورپی ممالک کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ناپسندیدہ قرار دیا۔