کرونا وائرس یاددہانی کراتا ہے کہ ہم سب ایک خاندان ہیں اور ہمارا مقدر اور مستقبل ایک ہے، صدر ایردوان

0 227

گلوبل ویکسین سمٹ 2020ء کے لیے اپنے وڈیو پیغام میں صدر ایردوان نے کہا کہ "میں تہہ دل سے امید کرتا ہوں کہ گلوبل الائنس فار ویکسینز اینڈ امیونائزیشن ‏2021-2025ء کے لیے اپنے اہداف حاصل کر لے گا۔ کروناوائرس نے ہمیں ایک مرتبہ پھر یاددہانی کروائی ہے کہ ہم درحقیقت ایک بڑا خاندان ہیں جو ایک ہی مقدر اور مستقبل رکھتا ہے۔”

صدر رجب طیب ایردوان نے لندن میں ہونے والی گلوبل ویکسین سمٹ2020ء میں سربراہان مملکت کے ساتھ ساتھ شرکاء سے بھی بذریعہ وڈیو پیغام خطاب کیا۔ صدر نے کہا کہ:

"ترکی نے وباء کے آغاز سے ہی عالمی اتحاد اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا ہے”

"میں تہہ دل سے امید کرتا ہوں کہ گلوبل الائنس فار ویکسینز اینڈ امیونائزیشن ‏2021-2025ء کے لیے اپنے اہداف حاصل کر لے گا۔ کروناوائرس نے ہمیں ایک مرتبہ پھر یاددہانی کروائی ہے کہ ہم درحقیقت ایک بڑا خاندان ہیں جو ایک ہی مقدر اور مستقبل رکھتا ہے۔”

ترکی وباء کے آغاز سے عالمی اتحاد اور تعاون کی اہمیت پر زور دے رہا ہے۔ اس عمل میں ہم نے اپنی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ اپنے تمام دوستوں کی طرف مدد کا ہاتھ بھی بڑھایا۔ ہم اب تک 102 ممالک کو طبی امداد فراہم کر چکے ہیں۔

وباء سے لڑنے کے لیے قومی کوشش کے حصے کے طور پر ہم نے ویکسین اور ڈرگ اسٹڈیز کے لیے ایک مخصوص پلیٹ فارم تیار کیا ہے۔ نجی شعبے اور جامعات کے ساتھ ساتھ 17 میں سے 8 منصوبے اس پلیٹ فارم کی چھتری تلے ہیں جو صرف ویکسین تیار سے وابستہ ہیں۔ اس لیے ترکی بین الاقوامی مدد اور مندرجہ بالا ویکسین کی تیاری کے منصوبوں کے لیے پہلے سے ہی 75 ملین یوروز سے زیادہ خرچ کر چکا ہے۔

"ہم ویکسین تیاری کی کوششوں سے پیدا ہونے والی عالمی تحریک کو بہت اہمیت دیتے ہیں”

ہم ویکسین تیاری کی کوششوں سے پیدا ہونے والی عالمی تحریک کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ ہم آپ کے اجلاس کو 26 مارچ کے جی-20 غیر معمولی اجلاس اور 4 مئی کو ہونے والے ‘کروناوائرس گلوبل رسپانس’ بین الاقوامی وعدوں کے ایونٹ کی تائید و تکمیل کا منصوبہ سمجھتے ہیں۔ بلاشبہ ویکسین کی دستیابی اور اس کی مناسب مقدار میں پیداوار پوری انسانیت کے لیے اس کی تیاری جتنی ہی اہم ہے۔ کروناوائرس کی وباء دنیا بھر میں بے انصافی کے مزید بڑھنے کا سبب نہیں بننی چاہیے۔

اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے میں وباء کے بعد آئندہ کوششوں میں GAVI اور دوسرے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعاون کے لیے ترکی کے تیار رہنے پر زور دوں گا۔ میں سب کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں، اس دنیا کی امید کے ساتھ کہ جہاں باتیں نہیں بلکہ عمل ہو۔”

تبصرے
Loading...