قوموں کے لیے ثقافت اور آرٹ اتنے ہی اہم ہیں جتنی معیشت اور دفاعی صنعت اہم ہے، ایردوان

0 913

وزارت ثقافت و آرٹ کے زیر اہتمام ثفاقت و آرٹ بارے خصوصی تقریب اعزازت سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر ایردوان نے کہا، "قوموں کے لیے ثقافت اور آرٹ اتنے ہی اہم ہیں جتنی معیشت اور دفاعی صنعت اہم ہے۔ معیشت اور دفاعی صنعت دنیا کی قابل ترین طاقتوں کے ساتھ آپ کے تعلقات کو بیان کرتی ہے جبکہ ثقافت اور آرٹ اس مقام پر آپ کی حیثیت کا تعین کرتے ہیں”۔

اس موقع انہوں نے کہا، "سیفا اونال نے اسکرین رائٹر اور ایک ڈائریکٹر کے طور پر ترکی سنیما کے ایک دور پر اپنا نشان چھوڑے ہیں، وہ اپنے شعبے میں بڑے اعزاز کے حقدار ہیں۔ جیند کوکسال جنہوں نے ہمارے ترک آرٹ موسیقی میں تحقیقاتی اور کانونی کارکردگی دکھائی ہے وہ بھی اعزاز کے حقدار ہیں۔ نورخان اتاسوئے، جنہوں  نے نوجوانوں کو عثماني امارات کی تاریخ کے ملکیت کو اجاگر کیا ہے وہ بھی اعزاز کے حقدار ہیں۔ سلیمان الوداگ جو کئی شعبوں میں نامور مصنف ہیں، جن میں صوفی ازم کی تاریخ شامل ہے وہ بھی اس اعزاز کے حقدار تھے”۔

تبصرے
Loading...