ترک صدر رجب طیب ایردوان کی پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات

0 2,048

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے نیو یارک میں پاکستانی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس سے قبل ہوئی۔

 

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بات چیت میں خطے کی مجموعی صورتحال سمیت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت پر گفتگو کی گئی۔

اقوام متحدہ کے جنرل مرکز میں ہونے والی اس ملاقات جس کی میزبانی ترک صدر ایردوان نے کی، ترک وزیرخارجہ میولوت چاوش اولو، وزیر خزانہ اور مالیات بیرات البیراک، وزیر دفاع حلوصی آقار اور وزیر تجارت رحسار پیکجان بھی موجود تھیں۔

تبصرے
Loading...