ترک صدر ایردوان نے فاتح استنبول میں شہریوں کے ساتھ "بوزا” مشروب پیا
ترک صدر رجب طیب ایردوان نے ملائیشیا سے واپسی کے بعد استنبول میں مصروف دن گزارا۔ انہوں نے دو تقریبات میں شرکت کی اور شرکاء سے خطابات کئے۔
حالچ کانگرے مرکز میں ہونے والے نجیب فضائل ایوارڈز 2019ء کی تقریب سے فارغ ہونے کے بعد ترک صدر ایردوان استنبول کی ڈسٹرکٹ فاتح میں موجود "وفا بوزاجیسی” کے دکان پر گئے۔ وہاں پر ترک صدر نے نہ صرف خود بوزا مشروب پیا بلکہ شہریوں کا بھی اکرام کیا۔
ااس موقع پر ترک صدر ایردوان نے بچوں کے ساتھ کھیلتے رہے اور شہریوں سے گفتگو اور تصاویر بھی بنوائیں۔