اسلاموفوبیا حملہ: ایمسٹرڈیم کی مسجد کے باہر سرکٹی گڑیا لٹکا دی گئی

0 44,001

اسلام مخالف حملہ: ایمسٹرڈیم میں مسجد کے باہر سر کٹی گڑیا لٹکائی گئی-

مسجد کے سربراہ نے جمعرات کو بتایا کہ انتہائی دائیں بازو کی جماعت کے شر پسندوں نے اسلام مخالف بینروں کیساتھ نیدر لینڈز کے دارلحکومت ایمسٹرڈیم کی مسجد کے باہر گڑیا کا دھڑ اور سر لٹکایا۔

امیر سلطان مسجد کے باہر اسلام مخالف بینر اور سر کٹی گڑیا لٹکانے کی ذمہ داری انتہائی دائیں بازو کی جماعت Rechts in Verzet نے قبول کر لی-

مسجد کے سربراہ قنبر شینر نے اناطولیہ نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے واقعہ کی مذمت کی اور کہا کہ یہاں بہت سے دائیں بازو کے شر پسند ہیں جو مسلمانوں کو خوفزدہ کرتے ہیں-

انکے مطابق انہیں ایسے واقعے کا پہلی دفعہ سامنا ہوا ہے اور اس کی چھان بین کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے-

شینر کے مطابق مسجد کے باہر لٹکے بینروں پر "اسلام کو روکا جائے” اور "ہمیں شمالی ایمسٹرڈیم میں ایسی مسجد نہیں چاہیئے جو ترک صدر ایردوان کے نام پر ہو” جیسے نعرے درج تھے۔

تبصرے
Loading...