دفاعی صنعت پاکستان کے ساتھ تعلقات کا سب سے اہم پہلو ہے، صدر ایردوان

0 691

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ "میرا ماننا ہے کہ دفاعی صنعت اور عسکری شعبوں میں ہمارا تعاون پاکستان کے ساتھ ہمارے باہمی تعلقات کا سب سے اہم پہلو ہے۔”

صدر رجب طیب ایردوان اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اسلام آباد میں ترکی-پاکستان اعلی سطحی تزویراتی تعاون کونسل کے چھٹے اجلاس کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

"ہم پاکستان کی ترقی کے لیے ہر ممکنہ مدد فراہم کرنے کو تیار ہیں”

صدر ایردوان نے زور دیا کہ ترکی ٹرانسپورٹ، توانائی، سیاحت، حفظان صحت کی سہولیات، قانون کی پاسداری، تعلیم اور صحت عامہ کے شعبوں میں پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے والی ہر ممکنہ مدد فراہم کرنے کو تیار ہے۔

فتح اللہ ٹیررسٹ آرگنائزیشن (FETO) کی پاکستان میں سرگرمیوں کے خلاف اقدامات اٹھانے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے صدر ایردوان نے کہا کہ "میرا ماننا ہے کہ دفاعی صنعت اور عسکری شعبوں میں ہمارا تعاون پاکستان کے ساتھ ہمارے باہمی تعلقات کا سب سے اہم پہلو ہے۔”

بدترین حالات اور مظالم کا نشانہ بننے والے کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے صدرایردوان نے کہا کہ "ہمیں سخت تشویش ہے کہ خطے کی صورت حال تمام تر حالیہ اقدامات کے باوجود پریشان کن حالات میں بدل گئی ہے۔ ترکی کشمیر کے مسئلےپر پاکستان اور بھارت کے مابین اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیر میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کی خواہشات کے مطابق تصفیے کی حمایت کرتا ہے۔”

تبصرے
Loading...