نائب وزیراعظم نے سردی سے کانپنے والے شخص کو اپنا کوٹ تحفے میں دے دیا

0 3,711

مرکزی ترکی کے صوبہ یوزگات میں ہفتہ کے روز نائب وزیر اعظم بکر بوزداغ نے اپنا کوٹ اتار کر اس غیریب آدمی کو تحفے میں دے دیا جو سردی سے کانپ رہا تھا۔

ہفتہ کے روز آق پارٹی کی صوبائی کانگریس میں شرکت میں پہنچنے والے بوزداغ، کایا الپ سپورٹس ہال میں تھے جہاں کانگریس منعقد کی گئی۔

وہ عوام سے بات چیت کر رہے تھے کہ ایک آدمی ان تک پہنچا اور کہا کہ اسے سردی لگ رہی ہے، کیا وہ مجھے اپنا کوٹ دے سکتے ہیں۔

بوزداغ نے جوابی طور پر اپنا کوٹ اتار کر بطور تحفے اسے پہنا دیا۔

ترک میٹرولوجیکل انسٹیٹوٹ کے مطابق ہفتہ کے روز یوزگات میں درجہ حرات 7 سینٹی گریڈ تھا۔

تبصرے
Loading...