نائب وزیر اعظم ترکی کا دیریلش ارطغرل کے شوٹنگ سیٹ کا دورہ

0 313

ترکی کے نائب وزیر اعظم بكر بوزداغ نے چیف ایڈیٹر ٹی آرٹی نیوز کے ہمراہ معروف زمانہ سیریز دیریلش ارطغرل کے شوٹک سیٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں بیک سیٹ پر ہونے والی سرگرمیاں اور جگہیں دیکھیں اور تصاویر بنوائیں

ڈرامہ سیریل دیریلش ارطغرل  جمہوریہ ترکی کی تاریخ کا سب سے بڑا منصوبہ ہے جو ترک سرکاری ٹیلی ویژن ٹی آر ٹی ون پر پیش کیا جاتا ہے۔ اس ڈرامے کے دنیا کے کئی ممالک میں تراجم ہو رہے ہیں جن میں اردو زبان بھی شامل ہے۔ اس کی نئی قسط کا انتظار دنیا بھر کے کروڑوں ناظرین کرتے ہیں۔

دیریلش ارطغرل ترک حکومت کے ترک ملت کو اپنے ماضی سے جوڑنے کا ایک حصہ ہے اس لیے وقتا فوقتا سیٹ پر ہونے والی سرگرمیوں کا جائزہ لیا جاتا ہے۔ اس سے قبل کئی مرتبہ ترک صدر رجب طیب ایردوان، سابق وزیر اعظم احمد داؤد اوّلو اور وزیر اعظم بن علی یلدرم بھی سیٹ کا دورہ کر چکے ہیں۔

تبصرے
Loading...