ترک نائب وزیر خارجہ کا سیاسی مشاورت کے لیے پاکستان کا دورہ
ترک نائب وزیر خارجہ سیدات اونال کا سیاسی مشاورت کے لیے پاکستان کا دورہ، پاکستان کے سیکرٹری خارجہ سہیل محمود سے ملاقات کریں گے اور مختلف سیاسی حوالے سے گفتگو اور مشاورت کی جائے گی۔
آرٹی ای اردو ویب ڈیسک کے ترجمان کے مطابق ترکی کی وزارت خارجہ کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ، سیاسی مذاکرات اونال اور محمود کی قیادت میں دونوں ممالک کے وفود کے درمیان ہوں گے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ "مشاورت کے دوران، ہمارے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر دوست اور برادر پاکستان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جائے گا”۔
پاکستان کے فوجی اور سفارتی ذرائع کا ترکی سے معاہدہ منسوخ کرنے کی تردید