تمام منفی حالات کے باجود ترکی خطے کا مستحکم ملک برقرار رہے گا، ایردوان

0 1,024

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے امریکن ترک کونسل اور یو ایس چیمبر آف کامرس کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ "ترکی اور امریکہ کے درمیان مضبوط، جامع اور اسٹریٹجک نوعیت کا اتحاد، باہمی مفادات پر قائم ہے۔ اگرچہ ہمارے خیالات میں اختلاف کی وجہ سے تعلقات میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے۔ ان تعلقات نے بہت سی مشکلات پر قابو پایا ہے”۔

ترک صدر رجب طیب ایردوان نے امریکن ترک کونسل (اے ٹی سی) اور یو ایس چیمبر آف کامرس کے ممبران کو صدارتی کمپلیکس میں خوش آمدید کہا۔

ہم نے ترکی امریکہ تعلقات میں موجود تمام چیلنجز پر قابو پایا ہے

ترک صدر نے اکتوبر 2017ء میں امریکی وفود سے اپنی گذشتہ ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے اس وقت کی ترکی اور امریکہ تعلقات میں موجود مشکلات یاد کیں اور کہا کہ ان مشکلات پر قابو پا لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا، "امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے شام میں حالیہ لیے جانے والے اقدامات نے ان منصوبوں پر پانی پھیر دیا ہے جو ترکی اور امریکہ کے تعلقات کو کمزور کرنے کے لیے سوچے گئے تھے”۔

صدر ایردوان نے مزید کہا کہ "ترکی اور امریکہ کے درمیان مضبوط، جامع اور اسٹریٹجک نوعیت کا اتحاد، باہمی مفادات پر قائم ہے۔ اگرچہ ہمارے خیالات میں اختلاف کی وجہ سے تعلقات میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے۔ ان تعلقات نے بہت سی مشکلات پر قابو پایا ہے”۔

شام میں جہاں سے امریکہ انخلا کرے گا، ترکی ان علاقوں میں دہشتگردی کے خلاف جنگ سنبھالنے کے لیے تیار ہے

اس بات کو واضع کرتے ہوئے کہ یہ بہت اہم ہے کہ جہاں سے امریکہ انخلا کرے گا وہاں اس خلا کو دہشتگرد تنظیمیں استعمال کر سکتی ہیں۔ ترک صدر ایردوان نے کہا کہ شام میں جہاں سے امریکہ انخلا کرے گا، ترکی ان علاقوں میں دہشتگردی کے خلاف جنگ سنبھالنے کے لیے تیار ہے۔ اس بات کا اشارہ کرتے ہوئے کہ امریکہ داعش کو شکست دینے کے لیے اگر دہشت گرد تنظیموں کو استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کرتا ہے تو یہ امریکہ کے لیے بہت بڑا مسئلہ بن جائے گا۔

صدر ایردوان نے کہا کہ ترکی ایک مکمل حل کے ساتھ داعش کا خاتمہ کر سکتا ہے اور یہ حل صدر ٹرمپ کے سامنے رکھا تھا کہ ترکی نے جیسے الباب میں داعش کے 3000 دہشتگردوں کا خاتمہ کیا۔ ترک صدر نے مزید بتایا کہ ترکی کی طرف سے محفوظ بنائے جانے والے علاقوں میں 300 ہزار شامی شہری واپس گئے ہیں اور مختلف مذہب اور خیالات رکھتے ہوئے ایک ساتھ رہ رہے ہیں۔

 

 

تبصرے
Loading...