مسائل کی شدت کے باوجود ہم نے کبھی جمہوریت اور اہداف پر سمجھوتہ نہیں کیا، ایردوان
ترک صدر اور آق پارٹی کے چیئرمین رجب طیب ایردوان نے دینزالی میں آق پارٹی کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آق پارٹی نے گذشتہ 16 سال ترکی کی خدمت کی ہے اور اور پرانے وقتوں کی طرح اسے اتحادوں، بحرانوں، انشتار اور اناراکی کی طرف نہیں دھکیلا۔ انہوں نے مزید کہا، "مسائل کی شدت کے باوجود ہم نے کبھی جمہوریت، ترقیاتی اہداف، سرمایہ کاری اور منصوبوں پر سمجھوتہ نہیں کیا”۔
دینزالی میں سرمایہ کاری
ترک صدر ایردوان نے بتایا کہ ان کے گذشتہ 16 سالہ دور میں دینزالی میں 22.5 بلین ترکش لیرا کی سرمایہ ہوئی۔ جن میں 2777 نئے کلاس روم، 5090 یونیورسٹی طلبا کے لیے سٹیٹ ڈارمنٹریز، 28 ہیلتھ کیئر یونٹ جن میں 11 ہسپتال شامل ہیں، 11405 رہائشی یونٹ جبکہ 358 کلومیٹر طویل ہائی وے شامل ہے۔ انہوں نے ٹرانسپورٹ، ہیلتھ کیئر، زراعت اور سیرابی منصوبوں کے نام بھی گنوائے۔